ایک ملک میں ایک بادشاہ رہتا تھا ایک روز وہ شکار کرنے کے لئے جنگل میں گیا یا اس نے ایک لکڑہارے کو دیکھا وہ لکڑیاں کاٹ رہا تھا بادشاہ نے اس سے...
ایک ملک میں ایک بادشاہ رہتا تھا ایک روز وہ شکار کرنے کے لئے جنگل میں گیا یا اس نے ایک لکڑہارے کو دیکھا وہ لکڑیاں کاٹ رہا تھا بادشاہ نے اس سے اس کا نام پوچھا میرا نام بہادر شاہ ہے کہ میرا نام بھی بہتر ہے اور میں بادشاہوں اور یہ ایک لکڑہارا ہے بادشاہ نے شکار بنا کیا اور واپس آگیا اس نے ملک کے بڑے بڑے عالموں کو بلوایا اور اس سے پوچھا کہ میرے اور اس لکڑہارے کی تقدیر میں فرق کیوں ہے؟ وہ لوگ کچھ نہ بتا سکے۔ بادشاہ نے رات کو ملکہ سے بات کی۔
"بیوی کو اگر سلیقہ ہو تو اپنے خاوند کی تقدیر بدل سکتی ہے" ملکہ نے کہا
" کیا مطلب ہے کہ میں تمہاری وجہ سے بادشاہ بنا ہوں" بادشاہ کو غصہ آگیا۔
" نہیں میرا مطلب ہے کہ بیوی کا ایک گھر بنانے میں بڑا ہاتھ ہوتا ہے"
بادشاہ نے غصے میں آکر اسی وقت لکڑہارے کو بلوایا اور ملکہ سے کہا" تو اس کے ساتھ جا اور اسے بادشاہ بنا دے۔
لکڑہارا بڑا پریشان ہوا ، راستہ میں ملکہ نے کہا کہ بادشاہ نے میری بات سے ناراض ہو کر کر مجھے آپ کے ساتھ بھیجا ہے لہذا آج سے میں آپ کی بیٹی اور آپ میرے والد۔ لکڑہارے نے حامی بھر لی ملکہ لکڑہارے کے گھر آئی تو اس نے دیکھا کہ لکڑہارے کی بیوی اپنی چار بیٹیوں کے ساتھ خالی بیٹھی تھی۔مبلکہ چپ چاپ سے یہ تماشہ دیکھتی رہی۔
اگلے دن لکڑہارا روز کی طرح جنگل گیا اور واپسی پر روٹیاں خرید لایا لیکن یہ سب روٹی ان کے لیے پوری نہ تھی۔ ملکہ نے لکڑہارے سے کہا "ابّا کل آپ روٹی کی بجائے گیہوں کے آنا" اس نے ایسا ہی کیا۔ ملکہ نے اس کا آٹا گوندا اور روٹیاں بنائی۔ سب نے سیر ہوکر کھایا اور کچھ بچ بھی گیا۔ ملکہ نے کہا کہ اب کل ایک پاؤ کم میہوں لے آنا۔ اس نے ایسا ہی کیا، ایسا کرتے کرتے، ان کے پاس اتنے پیسے جمع ہو گئے کہ انہوں نے گدھا خرید لیا۔ اب لکڑہارا زیادہ لکڑیاں کاٹتا اور زیادہ لکڑیاں بیچتا۔ اس طرح ان کی آمدنی بڑھی۔ لکڑہارا اور اس کی بیوی پکا مکان بنانے کے خواب دیکھنے لگے۔
ایک دن ملکہ نے لکڑہارے سے کہا کہ برسات کا موسم آنے والا ہے اور اس موسم میں لکڑیاں کیل ہوتی ہیں۔ اس لیے آپ پہلے زیادہ لکڑیاں اکٹھی کر لیں تاکہ زیادہ پیسے ہوں۔
مزید پڑھیں: کون بنے گا بادشاہ
لکڑہارے نے کہا میں کچھ سمجھا نہیں۔ ملکہ نے کہا کہ ہم سب جنگل میں جایا کریں گی اور آپ کے ساتھ لکڑیاں چنا کریں گی اور گدھے پر لاد دیا کریں گی۔ اس طرح آپ کے پاس زیادہ وقت ہوگا اور آپ زیادہ لکڑیاں کاٹ لیا کرنا۔ لکڑہارے نے حامی بھر لی اور پھر سب نے اسی طرح کیا اورکچھ ہی دنوں میں لکڑیوں کے ڈھیر لگئے۔
ایک ملکہ نے لکڑہارے سے کہا کہ روز اسی طرح تھوڑی سی لے جانا میں پندرہ دن لگ جائیں گے ۔ آپ کل بازار سے ایک بیل گاڑی لانا اور اس پر لکڑیاں ایک ہی دن میں لے جانا۔ لکڑہارے نے ایسا ہی کیا اور جب اگلے دن لکڑہارا بیل گاڑی لے کر جنگل میں گیا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ وہاں پر لکڑیوں کا ڈھیر جل چکا تھا۔ وہاں پر راکھ رکھی تھی اور اندر پیلے پیلے ٹکڑے تھے۔ لکڑہارا وہ ٹکڑے اٹھا کر گھر آگیا اور رونے لگا کہ ہمارا سب کچھ لٹ گیا۔ جب ملکہ نے وہ ٹکڑے دیکھے تو بہت خوش ہوئی اور لکڑہارے سے کہا کہ وہاں پر ایسے ٹکڑے اور بھی ہوں گے تو لے آؤ۔ لکڑہارا وہ سارے ٹکڑے اٹھا لایا۔ دراصل وہ سونے کے ٹکڑے تھے۔
انہوں نے ان سے ایک عالیشان گھر بنایا اور اس میں رہنے لگے۔ اب وہ بہت امیر ہو چکے تھے۔ ایک دن ملکہ نے لکڑہارے سے کہا کہ آپ بادشاہ کو اپنے گھر دعوت پر بلوائیں۔ لکڑہارے نے ایسا ہی کیا۔ جب بادشاہ ان کے گھر آیا تو اس نے ملکہ کو نہ پہچانا۔ جب وہ کھانا کھا چکا تو ملکہ بادشاہ کے سامنے آئی اور کہا کہ میں وہی آپ کی ملکہ ہوں۔ یہ وہی بہادر شاہ لکڑہارا ہے۔ یہ سن کر بہت شرمندہ اور حیران ہوا۔ بادشاہ ملکہ کو اپنے ساتھ لے گیا اور ہمیشہ ملکہ کی دانائی کی تعریف کرتا رہا۔
تبصرے